مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے اطراف میں صہیونی فوج کے مظالم اور بہیمانہ حملے جاری ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ ظالم صہیونیوں نے غزہ کے جنوب میں واقع رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بیک وقت 25 شہید اور اس کے کہیں زیادہ بے گناہ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
دراین اثناء فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز ہونے والے صہیونی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ 7ا کتوبر کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بہیمانہ حملوں کے بعد اب تک مجموعی طور پر 27 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 67 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ