28 اکتوبر، 2023، 10:12 AM

غزہ پر صہیونی جارحیت، ایک رات میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ پر صہیونی جارحیت، ایک رات میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

صہیونی جارح فوج کی غزہ پر محدود کاروائی شروع ہونے کے بعد گذشتہ رات 100 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت اور زمینی حملے کے بعد شہداء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ صہیونی فوج فضائی حملوں میں اضافہ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک صہیونی حکومت کے حملوں میں 7 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 18 ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق صہیونی فورسز غزہ کے ساتھ غرب اردن کے مختلف مقامات پر حملے کررہی ہیں۔ جنین اور دیگر مقامات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک 100 سے زائد بے گناہ شہری شہید اور 900 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء فلسطینی ہلال احمر نے غزہ کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں طبی سہولیات کے حوالے سے بحرانی کیفیت ہے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے شہری مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

غزہ کے شہری دفاعی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی طیاروں کی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں پھنسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوکر 1600 سے بھی بڑھ گئی ہے۔
 

News ID 1919680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha