11 دسمبر، 2023، 11:26 AM

8700 فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ ہے، یونیسیف

8700 فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ ہے، یونیسیف

یونیسیف کے ترجمان کے مطابق اب تک غزہ میں صہیونی جارحیت سے 8700 معصوم فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے جس میں خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے ترجمان نے صہیونی بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں پٹی میں اب تک 8700 معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک صہیونی حملوں میں طبی مراکز میں کام کرنے والے عملے کے 296 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ صہیونی حکومت طبی مراکز کو خصوصی طور پر نشانہ بنارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق شفا ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر محمد ابوسلمیہ سمیت 36 افراد کو صہیونی فورسز نے گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے دنیا بھر کے طبی عملوں سے اپیل کی کہ غزہ میں بے گناہ لوگوں کی جان بچانے کے لئے آئیں

News ID 1920499

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha