21 فروری، 2024، 9:56 AM

طوفان الاقصی کا 137 واں دن، القسام کے صہیونی فورسز اور تنصیبات پر شدید حملے

طوفان الاقصی کا 137 واں دن، القسام کے صہیونی فورسز اور تنصیبات پر شدید حملے

حماس کے عسکری ونگ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں کئی مقامات پر صہیونی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دشمن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 137 ویں دن بھی غزہ اور اس کے اطراف میں صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے سویلین اور عوامی املاک پر حملے کئے ہیں۔ فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے جوابی اقدامات کے ذریعے دشمن کو کئی محاذوں پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔

حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ محلہ الزیتون میں صہیونی فورسز پر مجاہدین نے گھات لگا کر حملہ کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں صہیونی فورسز کے درمیان کھلبلی مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر اسرائیلی ہیلی کاپٹر فضاؤں میں گشت کررہے ہیں۔ جبکہ بعض ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حملے کے بعد زخمیوں اور ہلاک شدگان کو منتقل کیا ہے۔

دراین اثناء القسام نے ایک او ربیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے مجاہدین نے الزیتون قصبے میں یاسین مارٹر گولوں سے دو اسرائیل مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے۔

News ID 1922063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha