4 ستمبر، 2026، 4:59 PM

شیخ نعیم قاسم توقع سے کہیں زیادہ طاقتور ثابت ہوئے، صہیونی تجزیہ کار

شیخ نعیم قاسم توقع سے کہیں زیادہ طاقتور ثابت ہوئے، صہیونی تجزیہ کار

اسرائیلی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ شیخ نعیم قاسم کو مضبوط رہنما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ اپنی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم کے صحافی یوآف لیمور نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ اپنی فوجی اور تنظیمی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے، جبکہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم توقعات سے کہیں زیادہ مضبوط رہنما ثابت ہوئے ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے مطابق، اسرائیلی صحافی یوآف لیمور نے کہا کہ حزب اللہ اپنی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے اور اگر اسے اپنے وجود کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ دوبارہ میدان میں آنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی صحافی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اسرائیلی اندازوں سے کہیں زیادہ طاقتور اور مؤثر رہنما ہیں۔

یہ اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور اسرائیلی جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی حلقوں میں حزب اللہ کی تنظیمی صلاحیتوں اور اس کی قیادت کے کردار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

News ID 1941121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha