شیخ نعیم قاسم
-
غاصب اسرائیل سے مقابلے کے لئے تیار ہیں، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حزب اللہ
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے غاصب صہیونی حکومت کو سمندری سرحدی حد بندی معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے تاکید کی کہ حزب اللہ کسی بھی اقدام کے جواب کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
-
امریکہ اور اس کے اتحادی لبنان میں حکومت کے تشکیل نہیں چاہتے، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہاکہ ہمیں آخری لمحے تک کوشش کرنا ہوگی اور ہم جانتے ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادی لبنان میں حکومت کے تشکیل نہیں چاہتے اور ہمارے ملک کو امن کی طرف گامزن نہیں دیکھنا چاہتے۔
-
غاصب صہیونی حکومت لبنان پر فوجی حملے کی طاقت نہیں رکھتی، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ مزاحمت و مقاومت کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
-
صہیونیوں کو حزب اللہ لبنان کی مکمل آمادگی کا احساس ہوگیا
حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے منہ توڑ جوابی حملے سے اسرائیل کو احساس ہوگیا ہے کہ حزب اللہ اسرائيل کی ہر قسم کی شرارت اور جارحت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
-
نائب سربراہ حزب اللہ لبنان:
شہید علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان اور امت مسلمہ کا گرانقدر اثاثہ تھے
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ پاکستان اور امت مسلمہ کا گرانقدر اثاثہ تھےجنہوںنے عالمی سطح پر اسلامی تحریک کو شناخت بخشی، شہید حسینیؒ کی شخصیت نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کےلئے ابھرتا ہوا ستارہ تھا۔
-
امریکہ کا خطے میں اصلی ہدف اسرائیل کی حفاظت اور فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کرنا ہے
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے خطے میں امریکہ کی ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا خطے میں اصلی ہدف اسرائیل کی حفاظت اور فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کرنا ہے۔
-
امریکہ نے غیر انسانی اقدامات کے ذریعہ دنیا میں کورونا وائرس پھیلانے میں مدد کی
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے اپنے نامعقول اور غیر انسانی اقدامات کے ذریعہ دنیا میں کورونا وائرس پھیلانے میں مدد کی ہے۔
-
ایران کا ساتھ دینے والا کامیاب ہوگا
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص ایران کا ساتھ دے گا وہ کامیاب ہوگا۔
-
شہید قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ ہزاروں قاسم سلیمانی لیں گے
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے دنیا میں لاکھوں حامیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں لاکھوں قاسم سلیمانی موجود ہیں جو ان کے خو کا بدلہ لینے کے لئے آمادہ ہیں۔