14 دسمبر، 2024، 8:20 PM

جنگ بندی معاہدے سے مزاحمت نہیں جارحیت کا خاتمہ ہوا، شیخ نعیم قاسم

جنگ بندی معاہدے سے مزاحمت نہیں جارحیت کا خاتمہ ہوا، شیخ نعیم قاسم

لبنانی حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ جنگ بندی معاہدے سے مزاحمت نہیں بلکہ صیہونی جارحیت کا خاتمہ ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ تمام عرب اور اسلامی اقوام کا فرض ہے کہ وہ غزہ کی حمایت کریں۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں کسی بھی مزاحمتی منصوبے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حزب اللہ  نے اسرائیلی رجیم پر کاری ضرب لگائی ہے۔ 

 قاسم نعیم نے مزید کہا کہ ہم نے اسرائیلی حکومت کے خلاف استقامت کی راہ میں بڑی قربانیاں دیں، قابض رجیم کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدہ جارحیت کے خاتمے کے لیے تھا، مزاحمت کے خاتمے کے لئے نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کا مقابلہ مناسب طاقت کے ساتھ کیا جانا چاہیے، قربانیاں مزاحمت کا راستہ بناتی ہیں، ہماری سرزمین کو مزاحمت کے بغیر آزاد نہیں کرایا جاسکتا۔

 حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ مزاحمت کے جنگی طریقے اور ذرائع حالات کے مطابق بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کا لبنان کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے، حزب اللہ نے اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں پر صبر کا مظاہرہ کیا۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ مزاحمت کی طرف سے دی گئی قربانیاں وہ قیمت ہیں جو اس نے اپنے تسلسل کے لئے ادا کی ہے۔

News ID 1928804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha