1 جنوری، 2025، 4:40 PM

لبنانی مزاحمت نے اپنی طاقت دوبارہ حاصل کر لی ہے، شیخ نعیم قاسم

لبنانی مزاحمت نے اپنی طاقت دوبارہ حاصل کر لی ہے، شیخ نعیم قاسم

لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم نے مزاحمت کے ذریعے ثابت کردیا کہ صیہونی رجیم لبنان میں پیش قدمی کی جرأت نہیں کر سکتی اور اب لبنانی حکومت کو سیاسی اقدامات سے یہ ثابت کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے آج تہران میں آیت اللہ مصباح یزدی کی یادگاری نشست کے موقع ایک پیغام جاری کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نے مزاحمت کے ذریعے ثابت کردیا ہے کہ صیہونی دشمن لبنان میں پیش قدمی کی صلاحیت نہیں رکھتا، اور اب لبنانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اسے اپنے سیاسی اقدامات کے ذریعے ثابت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت جاری ہے اور  اپنی طاقت دوبارہ حاصل کر لی ہے۔ ہم مومنوں کا ایک گروہ ہیں جو کم تعداد کے باوجود مضبوط ہو سکتے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے جنوبی لبنان پر صیہونی حملے کو پورے لبنان اور عالمی برادری کے خلاف جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم صدر کے انتخاب، تباہ شدہ شہری ڈھانچے کی تعمیر نو اور لبنان میں اقتصادی اور سماجی حالات کو بہتر بنانے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

News ID 1929240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha