30 مارچ، 2025، 4:07 PM

بن گورین ہوائی اڈے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، یمنی فوج

بن گورین ہوائی اڈے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، یمنی فوج

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل کے کامیاب حملے سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل حملے سے آگاہ کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: اس کامیاب میزائل آپریشن کے ذریعے ہم نےثابت کیا کہ امریکہ یمن کو مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔" 

یمنی فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی فضائی حملے ہمیں اپنے دینی، اخلاقی اور انسانی فرائض کی انجام دہی سے نہیں رو سکتے۔

 انہوں نے زور دے کر کہا: خدا کی مدد سے ہم غزہ کی پٹی پر جارحیت اور محاصرے کے خاتمے تک قابض رژیم کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

News ID 1931507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha