مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، منگل کو علی الصبح ایران نے دو سیٹلائٹس "ہدہد" اور "کوثر" کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجا۔ ان دونوں سیٹلائٹس کے ساتھ روسی اور چینی طلباء کے ساختہ سیٹلائٹ کو بھی فضا میں بھیجا گیا۔
روسی راکٹ کے ذریعے "ہدہد" اور "کوثر" کو فضا میں بھیجا گیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آج کی لانچنگ تہران اور ماسکو کے درمیان باہمی تعاون میں اضافے کا ثبوت ہے۔
اس سے پہلے روسی راکٹ کے ذریعے ایرانی سیٹلائٹ خیام کو بھی مدار میں روانہ کیا گیا تھا۔ دونوں ملکوں نے اپنے تعلقات کا دائرہ مختلف شعبوں میں پھیلایا ہے۔
اے پی نے صدر پزشکیان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور ماسکو اسٹریٹیجک تعلقات اور شراکت کے ساتھ اپنے روابط کو مزید موثر بنائیں گے۔ اس حوالے سے صدر پزشکیان روس کا دورہ کریں گے۔ دورے کی تاریخ معین نہیں ہے تاہم کریملن نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ جلد ہوگا۔
ٹائمز آف انڈیا نے ایرانی سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ "ہدہد" اور "کوثر" کی لانچنگ ائیرو سپیس ٹیکنالوجی میں ایران کی ترقی اور پیشرفت کی علامت ہے۔
ای بی سی نیوز نے کہا ہے کہ ایران نے کئی مرتبہ کوششوں کے بعد روسی راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹس مدار میں کامیابی کے ساتھ روانہ کرکے غیر فوجی مقاصد کے لئے خلائی پروگرام شروع کیا ہے۔
شرق الاوسط، عرب نیوز، انڈیپینڈنٹ نیوز، وائس آف امریکہ، الجزیرہ اور واشنگٹن پوسٹ نے بھی ایرانی سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ کے بارے میں خبریں اور تبصرے شائع کیے ہیں۔
آپ کا تبصرہ