24 جولائی، 2025، 8:44 AM

ایران کا سیٹلائٹ روسی راکٹ کے ذریعے خلاء میں روانہ کیا جائے گا

ایران کا سیٹلائٹ روسی راکٹ کے ذریعے خلاء میں روانہ کیا جائے گا

روسی راکٹ کیرئیر کے ذریعے جمعہ کے روز ایرانی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران جمعہ کے روز روسی راکٹ کے ذریعے اپنا سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا۔ یہ مشن روس کے مشرقی علاقے میں واقع ووسٹوشنی کاسموڈروم سے کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی خلائی ایجنسی اور ایرانی خلائی تحقیقاتی مرکز کے لوگوز بھی راکٹ کی بیرونی سطح پر چسپاں کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، سوئیوز راکٹ دو بڑے سیٹلائٹس، یعنی آئینوسفیئر-ایم نمبر 3 اور نمبر 4، کے ساتھ ساتھ 18 چھوٹے سیٹلائٹ بھی لے کر جائے گا۔

یہ مشن روس کے کثیر سیٹلائٹ خلائی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد سائنسی، تحقیقی اور تجارتی سیٹلائٹس کو مدار میں تعینات کرنا ہے۔

News ID 1934458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha