مہر خبررسان ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی تعلیمی فاؤنڈیشن امید فضا کے سی ای او حسین شہرابی نے کہا ہے کہ امیدفضا فاؤنڈیشن اور دیدہ پرداز صبا کی چار سال مسلسل کوششوں کے بعد "ہدہد" اور "کوثر" سیٹلائٹس کو جلد مدار میں بھیجا جائے گا۔
"کوثر" سیٹلائٹ امیدفضا فاؤنڈیشن کا پہلا خلائی پروڈکٹ ہے جس کا ڈیزائن 2018 کے موسم گرما میں شروع ہوا تھا۔ یہ سیٹلائٹ مکعبی سیٹلائٹ کے معیار کی پیروی کرتا ہے، جس سے مینوفیکچرنگ کے عمل کا وقت اور لاگت کم ہوتی ہے۔ یہ سیٹلائٹ NIR اور RGB سپیکٹرم کے کیمروں سے لیس ہے۔
کوثر پہلا ایرانی سیٹلائٹ ہے جس کی اوسط ریزولوشن 3.45 میٹر جی ایس ڈی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ ایران میں 2020 تک کا سب سے جدید سیٹلائٹ ہے۔
اس سیٹلائٹ کا مشن زراعت اور نقشہ برداری ہے۔ "کوثر" سیٹلائٹ ایک سینسنگ سیٹلائٹ ہے جس کی ریزولوشن 3.5 میٹر ہے اور اس کا وزن 30 کلوگرام ہے اور اس کی رنگین تصویری چوڑائی 15 کلومیٹر ہے۔ اس کے علاوہ اس سیٹلائٹ کی مداری زندگی ساڑھے تین سال ہے۔
"ہدہد" سیٹلائٹ بھی مکعبی سیٹلائٹ ہے اور اس کا مشن انٹرنیٹ خدمات کے لئے ایک مخصوص پلیٹ فارم بنانا ہے۔ اس سیٹلائٹ کے مشن کو انجام دینے کا طریقہ یہ ہے کہ ارسال کرنے والے صارف کا پیغام موصول ہونے کے بعد اسے محفوظ کر کے مطلوبہ صارف کو صحیح پوزیشن میں بھیج دیتا ہے۔
آپ کا تبصرہ