30 مارچ، 2025، 8:57 PM

مذاکرات کی گیند امریکی کورٹ میں ہے، سینئر ایرانی عہدیدار

مذاکرات کی گیند امریکی کورٹ میں ہے، سینئر ایرانی عہدیدار

ایرانی صدر کے کوآرڈینٹر برائے دفتری امور نے لکھا: ایران مذاکرات سے گریز نہیں کرتا، تاہم دوسرے فریق کو مذاکرات کے دوران انجام پانے والے معاہدوں کی پاسداری عملی طور پر ثابت کرنا ہوگی، گیند امریکی حکومت کی کورٹ میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، کوآرڈینٹر برائے دفتری امور سید مہدی طباطبائی نے ایکس اکاونٹ پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور واشنگٹن پر صیہونی لابی کے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹتا، تاہم دوسرے فریق کو مذاکرات کے دوران انجام پانے والے معاہدوں کی پاسداری عملی طور پر ثابت کرنا ہوگی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ گیند امریکی  کورٹ میں ہے، اگر وہ سچ کہتے ہیں تو عملی طور پر ثابت کریں، اب وقت آگیا ہے کہ صہیونی لابی کے دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے کوئی معقول فیصلہ کیا جائے۔

News ID 1931514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha