2 اپریل، 2025، 6:52 PM

مسلم ممالک فلسطینی عوام کی موثر حمایت کے لئے فوری اقدام کریں، ایرانی صدر

مسلم ممالک فلسطینی عوام کی موثر حمایت کے لئے فوری اقدام کریں، ایرانی صدر

ایرانی صدر نے اردن کے بادشاہ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران فلسطینی عوام کی موثر حمایت کے لئے مسلم ممالک کے فوری اقدام پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اردن کے بادشاہ عبداللہ بن حسین سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

 انہوں نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ایران اور اردن کے درمیان رابطوں کا تسلسل فلسطینیوں کی حمایت کے سلسلے میں تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

پزشکیان نے فلسطینی عوام کی موثر حمایت کے لئے اسلامی ممالک سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اردن کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے تہران کے عزم کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر اردن کے بادشاہ نے صدر پزشکیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مشرکہ کوششوں پر زور دیا۔ 

شاہ عبداللہ نے علاقائی مسائل خاص طور پر فلسطین اور غزہ کے مسئلے کے حوالے سے کہا: اردن خطے کی صورت حال اور درپیش چیلنجوں کے بارے میں فکر مند ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم جلد ہی آپ کے ساتھ بالمشافہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کر سکیں گے۔

News ID 1931569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha