30 مارچ، 2025، 6:19 PM

ایرانی صدر کی مسلم ممالک کے سربراہان اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد

ایرانی صدر کی مسلم ممالک کے سربراہان اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد

ایرانی صدر نے ایک پیغام میں مسلم ممالک کے رہنماؤں اور عوام کو عید الفطر کی آمد پر مبارکباد دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عیدالفطر کے موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام ایک پیغام میں کہا کہ عیدالفطر مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور دینی اور سماجی رابطوں کے استحکام کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ رحمتوں اور برکتوں سے بھری اس عید کی برکت سے ہم مسلم اقوام کے درمیان مزید یکجہتی اور اسلامی ممالک کے درمیان امن و استحکام اور تمام شعبوں میں وسیع تعلقات کا مشاہدہ کریں گے۔

News ID 1931511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha