10 اپریل، 2024، 5:58 PM

غزہ: قدس بریگیڈ کا عید الفطر کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری

غزہ: قدس بریگیڈ کا عید الفطر کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس نے عید الفطر کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز  کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں اور صیہونی حکومت کے نام ایک پیغام شائع کیا گیا ہے: ہماری فتح کا دن ہی ہماری عید ہے، آپ سب کو عید مبارک۔ 

سرایا القدس نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو کچلنے کے لیے اپنے مجاہدین کی آمادگی کا علان کرتے ہوئے غاصبوں پر فتح تک جہاد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دوسری طرف غزہ کے عوام نے صیہونی حکومت کی مسلسل بمباری اور حملوں کے سائے میں عید الفطر منائی۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے النصیرات کیمپ پر بمباری جس کے نتیجے میں کم از کم 14 شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔ 

نیز آج صبح صہیونی فوج کے ڈرونز نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ پر بھی بمباری کی جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

News ID 1923225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha