مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے آج پیر کے روز ایک اعلان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ سید الشہداء فوجی بیس کیمپ سے عراقی کردستان کے علاقے پر نئے میزائل اور ڈرون حملوں کے آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ عراق کے ان شمالی علاقوں میں قائم ایران مخالف علیحدگی پسند دہشت گردوں کے باقی ماندہ کیمپوں اور ٹھکانوں کو تباہ کیا جاسکے۔
سپاہ پاسداران کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران کی بری افواج کے حمزہ سید الشہداء بیس کیمپ سے آج پیر کے روز شمالی عراق میں سرگرم ایران مخالف علیحدگی پسند دہشت گرد گروہوں پر ایک مرتبہ پھر میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔ حملوں کا مقصد ان دہشت گرد گرہوں کی طرف سے سازشوں، اپنے ٹھکانوں کو مضبوط کرنے کی کوشش اور مسلح تربیت کا قلع قمع کرنے کا تسلسل ہے تا کہ عالمی استکبار کے ان کرائے کے فوجیوں کے باقیماندہ کیمپوں اور ٹھکانوں کو تباہ کیا جاسکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آج کے میزائل اور ڈرون حملے شمالی عراق کے گہرے علاقوں اور اندر تک کیے گئے، جن میں جژنیکان، زرگوئیز، اور کوئے سنجق کے علاقے شامل ہیں۔
سپاہ پاسداران کے بیان کے مطابق آج کے حملوں کے دوران مطلوبہ اہداف کو تباہ کیا گیا ہے اور دہشتگردوں کو بھاری نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز سپاہ پاسداران نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ خطے میں علیحدگی پسند دہشت گرد گروہوں کی نقل و حرکت سے نمٹنے کے لیے ایران کے شمال مغربی علاقے میں اپنی افواج کو تقویت دے رہے ہیں۔
حمزہ سید الشہداء بیس نے مزید کہا تھا کہ وہ اپنی کاروائیوں کے جغرافیہ کے دائرہ کار میں اپنی افواج کو مضبوط بنا کر اور بہادر مقامی لوگوں کے تعاون سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں عدم تحفظ کے عوامل کا مضبوطی سے مقابلہ کرنا شروع کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم خطے کی سلامتی اور شمال مغرب کے سرحدی صوبوں کے معزز اور بہادر لوگوں کو اپنی ریڈ لائن سمجھتے ہیں، عالمی استکبار کے مسلح بدمعاشوں اور کرائے کے دہشت گردوں کو سختی سے متنبہ کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے اپنی بدمعاشی کو مزید جاری رکھا اور لوگوں میں عدم تحفظ اور افراتفری پیدا کی تو حمزہ سید الشہداء بیس کے جانباز سپاہی اور دیگر سیکورٹی فورسز ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ ایرانی قوم کے دشمن کئی بار آزما چکے ہیں کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بہادر افواج نے علاقے کے بہادر عوام کے ساتھ مل کر عالمی استکبار کے کرائے کے گروہوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور دیرپا سلامتی اور استحکام کا تحفظ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ