27 نومبر، 2022، 1:33 PM

ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن کی مہر سے گفتگو؛

ایران جس کے پاس خاردار تاریں نہیں تھیں، اب دنیا سمجھ رہی ہے کہ ڈرون برآمد کر رہا ہے

ایران جس کے پاس خاردار تاریں نہیں تھیں، اب دنیا سمجھ رہی ہے کہ ڈرون برآمد کر رہا ہے

ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن نے کہا کہ امریکہ جانتا ہے کہ ایران نے خطے کی سب سے طاقتور طاقت کے طور پر جنوب مغربی ایشیا میں استحکام کو برقرار رکھا ہوا ہے اور اسلامی جمہوریہ کے بغیر خطے میں کوئی استحکام نہیں ہو گا۔

ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن محمود عباس زادہ مشکینی نے مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں ملک کے دفاعی اور فضائی شعبے کی حالیہ کامیابیوں کے بارے میں کہا کہ دفاعی شعبے نے ہارڈ اور سافٹ ویئر کے لحاظ سے عالمی سطح پر شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ قابل فخر اقدامات ملک کی سلامتی کے ضامن بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی دفاعی اور ایرو اسپیس کامیابیاں اسلامی نظام کی داخلی اور خارجی سلامتی کی ضمانت دیتی ہیں۔ آج دنیا کے ملک یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ملک جس پر ۸۰ کی دہائی میں اور ملسط کردہ جنگ کے دوران خاردار تاروں کی پابندی عائد کی تھی اور جو خاردار تاروں کو حاصل کرنے مشکلات سے دوچار تھا، اب دوسرے ملکوں کو ڈرون ایکسپورٹ کر رہا ہے۔

عباس زادہ مشکینی نے کہا کہ ہم ڈرون کی فروخت کی تردید یا تصدیق نہیں کر رہے اور نہ ہی اس مسئلے پر بات کر رہے ہیں تاہم اسلامی جمہوریہ کے بارے میں مغربی ملکوں کا یہ دعویٰ دلچسپ ہے۔ یہ بہت ہی قابل ذکر ہے کہ ایران اس مرحلے پر پہنچ گیا ہے جہاں اسے خاردار تاروں کی ضرورت تھی اور وہ انہیں حاصل کرنے کے قابل نہیں تھا اب ڈرون برآمد کرسکتا ہے۔

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن نے مزید کہا کہ ایرو اسپیس اہم ترین اسٹریٹجک شعبوں میں سے ایک ہے اور دفاع کے میدان میں بہت اہم ہے۔ آج ایران زمین کے نیچے، زمین پر، سطح سمندر پر، سطح سمندر کے نیچے اور فضا کے اوپر نمایاں طور پر متحرک ہے اور یہ دنیا کے لیے حیران کن ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ البتہ دیگر شعبوں میں اچھے اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن ہمیں اس ماڈل کو عملی جامہ پہنانا چاہیے جس کی وجہ سے ملکی سیاست سمیت دیگر شعبوں میں ایرو اسپیس اور دفاعی شعبوں میں یہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ جبکہ ضروری ہے کہ یہ اقدامات لوگوں کی صلاحیت، شرکت، قابلیت اور اطمینان پر بھروسہ کرتے ہوئے کیے جائیں۔

عباس زادہ مشکینی نے کہا کہ امریکہ جانتا ہے کہ ایران خطے کی سب سے طاقتور طاقت ہے اور اس نے جنوب مغربی ایشیا میں استحکام کا توازن برقرار رکھا ہوا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ کے بغیر خطے میں نہ استحکام ہو گا اور نہ ہی کوئی سلامتی۔ یقینی طور پر استحکام کا مرکز ہونے کے اجزاء میں سے ایک دفاعی میدان میں اسلامی جمہوریہ کی منفرد کامیابیاں ہیں۔

News ID 1913386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha