12 اپریل، 2023، 12:29 PM

وزارت دفاع نے "فتح میزائل" کو ایرانی فوج کے حوالے کردیا

وزارت دفاع نے "فتح میزائل" کو ایرانی فوج کے حوالے کردیا

360 کے زاوئے سے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنانے والا فتح میزائل ایرانی فوج کے بری میزائل یونٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہدف کو جلد اور ٹھیک نشانہ بنانے والے میزائیلوں کی سیریز سے تعلق رکھنے والا فتح میزائیل دفاعی لحاظ سے ملکی سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ بری فوج کے آپریشنل یونٹ سے اس میزائل کا الحاق اطمینان بخش ہے۔ یہ میزائل دو ماڈل پر مشتمل ہے جن میں سے ایک 30 سے 120 کلومیٹر تک جب کہ دوسرا 80 سے 180 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

وزارت دفاع کے فضائی شعبے میں بننے والے میزائل کی وجہ سے دشمن کے مختلف اہداف کو نشانہ بناکر تباہ کرنے کی فوجی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ میزائل جی پی ایس سسٹم سے لیس اور اس کا وارہیڈ 150 کلوگرام ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال فوج کی دفاعی مشقوں کے دوران فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا جس میں میزائل نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بناکر تباہ کردیا تھا۔

News ID 1915846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha