29 جون، 2025، 1:47 PM

دشمنوں کو ایرانی قوم سے سخت اور تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا، قالیباف

دشمنوں کو ایرانی قوم سے سخت اور تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ شہداء کے جنازوں میں لاکھوں عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس، وطن فروشوں کو رسوا اور رہبر معظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا عملی ثبوت دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے دشمنوں کو سخت اور تاریخی شکست سے دوچار کیا۔ دشمن جو اس سرزمین پر بری نگاہیں رکھتے تھے، مایوس ہو گئے، جب کہ وطن فروش اور غیرملکیوں کے دلدادہ افراد غم و غصے اور افسردگی میں مبتلا ہوگئے۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل خطاب کرتے ہوئے قالیباف نے کہا کہ گزشتہ روز تاریخ ایک بار پھر ایران کی گلیوں میں رقم ہوئی۔ ایران کی قدرشناس قوم نے ایمان و غیرت کے جذبے کے ساتھ شہیدوں کے پاک پیکر کندھوں پر اٹھا کر یہ ثابت کر دیا کہ ایران آج بھی عظیم لوگوں کا وطن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے نہ صرف شہداء کے جنازے اٹھائے بلکہ ایران کی عزت و وقار کا پرچم بھی بلند کیا۔ 'لبیک یا خامنہ‌ای، لبیک یا حسینؑ' کے نعرے کے ذریعے انہوں نے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای کی شجاعانہ اور مدبرانہ قیادت سے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔ میں پارلیمنٹ کی جانب سے اس عظیم قوم کی وفاداری، استقامت اور غیر متزلزل ایمان پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

قالیباف نے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی نااہل صدر کی متضاد اور پرفریب پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک طرف بغیر کسی عملی اقدام کے سوشل میڈیا پر پابندیاں ہٹانے کا دعویٰ کرتا ہے اور چند گھنٹوں بعد کسی ایرانی عہدیدار کے بیان کو بہانہ بنا کر وہی پابندیاں دوبارہ عائد کر دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں کہ امریکہ نے مذاکرات کے بیچ میں اچانک جنگ کی بات کیوں چھیڑی؟ پہلے وہ امن اور سمجھوتے کی بات کرتا ہے اور پھر چند لمحوں بعد جنگ کی دھمکی دے کر ایرانی قوم کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

قالیباف نے مغرب نواز میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکی حکام نے اپنے فارسی زبان میڈیا کے ایجنٹوں کو ویزا، گرین کارڈ اور چند ڈالر کے عوض وطن فروشی پر لگا کر سب کچھ داؤ پر لگا دیا۔ اب وہ خود براہ راست ایرانی نوجوانوں کے ذہن و فکر کو متأثر کرنے کی نفسیاتی جنگ میں شریک ہوچکے ہیں مگر انہیں ایک بار پھر شکست ہوگی۔

News ID 1933980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha