2 نومبر، 2022، 2:51 PM

دنیا امریکہ کے بغیر زیادہ خوبصورت جگہ ہے،ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ

دنیا امریکہ کے بغیر زیادہ خوبصورت جگہ ہے،ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ تمام ایرانی عوام بشمول ناقدین اور مظاہرین ایران کے چپے چپے سے محبت کرتے ہیں اور پابندیوں کی متلاشی قوتوں، جنگ طلب عناصر اور دہشت گردوں کو تاوان نہیں دیں گے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بدھ کو پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن، 

امریکی سفارتخانے (جاسوسی کے اڈے) پر قبضے کی سالگرہ اور اسی طرح یوم طلباء کی آمد پر خراج تحسین کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار کے مظہر کے طور پر امریکہ نے 1979 میں اسلامی انقلاب کی شاندار فتح کے بعد سے ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر سازشیں کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال کی مدد سے امریکی حکومت کی تمام سازشوں کو اسلامی ایران کی ہوشیار قوم نے ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے اسلامی ایران کے خلاف بغاوت، خانہ جنگی شروع کرنے، دہشت گرد گروہوں کو مسلح کرنے، انتہا پسندوں، قبضے وغیرہ جیسے مذموم اقدامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد چار دہائیوں کے دوران اسلامی ایران کی عظیم قوم نے ہمیشہ ان سالوں میں ملک کے عوام کے خلاف امریکی حکومت کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خدا کا وعدہ ہے کہ مفسدین اور مستکبرین اپنی تمام تر فوجی، سیکورٹی اور میڈیا طاقت کے ساتھ اقوام کے عزم و ارادے کے سامنے سرتسلیم خم کر دیں گے۔ دنیا امریکہ کے بغیر ایک بہتر جگہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ایرانی عوام بشمول ناقدین اور مظاہرین ایران کے چپے چپے سے محبت کرتے ہیں اور پابندیوں کی متلاشی قوتوں، جنگ طلب عناصر اور دہشت گردوں کو تاوان نہیں دیں گے۔

News ID 1912938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha