مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہداء کی میتیں قومی پرچم میں لپیٹ کر لائی گئیں، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ مختلف مقامات پر جنازوں کے ساتھ جلوس نکالے گئے اور عوام نے "لبیک یا حسین"، "مردہ باد اسرائیل" اور "شہید زندہ ہے" جیسے نعرے لگائے۔
علماء، مقامی حکام اور مزاحمتی تنظیموں کے نمائندوں نے جنازوں میں شرکت کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی مظالم کے خلاف قوم متحد ہے، اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
شہداء کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کی گئی، جہاں فضا سوگوار لیکن عزم و حوصلے سے لبریز تھی۔
شہید سپاہی "مصطفی سالاری" آبائی شہر ماسال میں سپرد خاک

جمعہ کی صبح شہید مصطفی سالاری، جو صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوئے، کے جسد خاکی کو ان کے آبائی شہر ماسال میں پر وقار انداز میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
شہید کی میت کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دفتر کے سامنے سے عوام کے جم غفیر کی موجودگی میں جلوس کی صورت میں تشییع کیا گیا۔ علاقے کے بزرگ، جوان، علما، فوجی افسران، مقامی حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شہید مصطفی سالاری کو گلزارِ شہداء ماسال میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی شہادت کو قوم نے قربانی، ایثار اور وطن سے بے مثال وفاداری کی علامت قرار دیا۔
اس موقع پر مقررین نے شہید کی قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ دشمنانِ اسلام اور دشمنانِ جمهوری اسلامی کی خبیث فطرت اور خطرناک عزائم کی ایک اور واضح مثال ہے، جس کے مقابلے میں ایرانی قوم ہمیشہ کی طرح متحد، بیدار اور ثابت قدم ہے۔
خمینی شہر میں صیہونی جارحیت کے دو شہداء کی پُر شور تشییع جنازہ
غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والے دو ایرانی افسران، جنرل میثم رضوان پور اور کرنل حامد صفاریان کی میتوں کا جمعہ کے روز خمینی شہر میں پُر وقار اور باشکوہ انداز میں جنازہ نکالا گیا۔
یہ عظیم الشان تشییع جنازہ میدان شہداء سے شروع ہو کر میدان امام خمینی اور پھر چوراہ شہداء تک پہنچا، جس میں شہید پرور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عوام نے شہداء کے جنازوں کا والہانہ استقبال کیا اور فضا "لبیک یا حسین" اور "مردہ باد اسرائیل" جیسے نعروں سے گونجتی رہی۔
نمازِ جنازہ خمینی شہر کے امام جمعہ اور استاندار اصفہان کی موجودگی میں ادا کی گئی۔
بعد ازاں، شہید میثم رضوان پور کو امام زادہ سید محمد (ع) خمینی شہر میں جبکہ شہید حامد صفاریان کو گلستانِ شہداء میں سپردِ خاک کیا گیا۔
شہداء کی یہ قربانی ایک بار پھر دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کی گواہی دے گئی اور یہ ثابت کر دیا کہ ایرانی عوام اور افواج اپنے وطن کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔
مشہد، 5 شہداء بہشتِ امام رضا (ع) میں سپردخاک
ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے سپاہ اسلام کے سرفراز کمانڈر حاج محمد کاظمی اور دیگر چار شہداء کی میتیں جمعہ، 6 تیر کو مشہد مقدس میں واقع بہشت امام رضا (علیهالسلام) کے بلاک 14 اور 15 میں سپردِ خاک کی جائیں گی۔
ان شہداء کی تدفین ایک عظیم الشان عوامی اجتماع کے ساتھ عمل میں آئے گی، جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ شہداء کے جنازے کو مکمل عقیدت، احترام اور انقلابی جذبے کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
شہید حاج محمد کاظمی اور ان کے دیگر ہمراہ شہداء کی قربانی کو قوم نے جرأت، وفاداری اور وطن پرستی کی اعلیٰ مثال قرار دیا ہے۔ ان کی شہادت نے ایک بار پھر دنیا کو صیہونی حکومت کے سفاکانہ اور بزدلانہ چہرے سے آشنا کیا ہے۔
مشہد مقدس میں صیہونی جارحیت کے 15 شہداء کے جنازے میں عوام کی شاندار شرکت
غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملوں میں شہید ہونے والے 15 شہداء کے جنازے میں مشہد مقدس کے انقلابی اور شہداء سے محبت رکھنے والے عوام نے شاندار اور تاریخی انداز میں شرکت کی۔
یہ عظیم الشان تشییع جنازہ بسیج اسکوائر میں منعقد ہوا، جہاں ہزاروں عزاداروں، مجاہدین، علما، طلبا اور خواتین و مرد حضرات نے شہداء کے جنازوں کا بھرپور استقبال کیا۔
اس موقع پر فضا "لبیک یا حسین"، "مردہ باد اسرائیل"، "شہید ہمارا افتخار" اور "تا آخر ایستادہایم" جیسے نعروں سے گونجتی رہی، اور عوام نے شہداء سے اپنی وفاداری اور دشمنانِ اسلام سے نفرت کا اظہار کیا۔
دماوند میں شہداء طاها عبدی اور مجتبی آقابابایی کی تشییع جنازہ
اس ویڈیو میں دماوند کے عوام کی جانب سے صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے دو فرزندانِ وطن، طاها عبدی اور مجتبی آقابابایی کی باشکوه تشییع جنازہ کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
ہزاروں عزاداروں نے قومی پرچم میں لپٹی ان پاکیزہ پیکروں کو احترام، اشکوں اور انقلابی نعروں کے ساتھ رخصت کیا۔ جنازے میں دینی علما، مقامی حکام، سیکیورٹی اہلکاروں، نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں نے شرکت کی۔
خمینی شہر میں صیہونی حملے کے دو شہداء کی پُر وقار تشییع جنازہ
غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والے جنرل میثم رضوان پور اور کرنل حامد صفاریان کی میتوں کی تشییع جنازہ کی پُر وقار تقریب خمینی شہر میں منعقد ہوئی۔
عوام کی وسیع شرکت اور انقلابی جذبے سے سرشار اس جنازے میں شہریوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جنازے کا جلوس شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرا اور فضا صیہونی مظالم کے خلاف نعروں اور شہداء سے وفاداری کے اظہار سے گونجتی رہی۔
تصاویر





اپڈیٹ جاری ہے
آپ کا تبصرہ