ایرانی قوم
-
ایران کی عدلیہ، مقننہ اور مجریہ کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس؛
یورپی پارلیمنٹ کا حالیہ اقدام ایرانی قوم اور نظام کے خلاف مشترکہ جنگ کا حصہ ہے
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی میزبانی میں ملک کے اعلیٰ حکام کی ایک نشست ہوئی جس میں عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شرکت کی اور ملک کے اہم مسائل کا جائزہ لیا۔
-
ایرانی قوم کی ترقی کے خلاف امریکیوں کی سازشیں اور ہٹ دھرمیاں بدستور جاری ہے، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہاکہ ایرانی قوم کی ترقی کے خلاف امریکیوں کی سازشیں اور ہٹ دھرمی گزشتہ چار دہائیوں سے جاری ہیں اور ہمیشہ ناکام رہنے کے باوجود آج تک انہوں نے سبق نہیں سیکھا۔
-
امام خیمنیؒ کے مزار کے احاطے میں ایرانی مسلح افواج کی پریڈ کا انعقاد؛
خطرہ محسوس ہوا تو صیہونی عناصر اور ان کے حامیوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خلیج فارس کے جنوبی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ صیہونیوں کی فتنہ انگیزیوں سے ہوشیار رہیں جبکہ صیہونیوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کو درہم برہم کرتی ہے،اگر ہمیں خطرہ محسوس ہوا تو ہم صیہونی حکومت کے عناصر اور ان کے حامیوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
-
ایران کے صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب؛
شہید قاسم سلیمانی کی شہادت خطے کی اقوام کی آزادی کی راہ میں واقع ہوئی
ایران کے صدر نے جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ایران انصاف پر علمدرآمد اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا حکم دینے والے اور اسے انجام دینے والے والے کے خلاف مقدمے کو ایک منصفانہ عدالت کے ذریعے حتمی نتیجے کے حصول تک جاری رکھے گا۔