2 مئی، 2025، 5:09 PM

ایرانی قوم دشمن کی دھونس دھمکی کے مقابلے میں ثابت قدم رہے گی، امام جمعہ قم

ایرانی قوم دشمن کی دھونس دھمکی کے مقابلے میں ثابت قدم رہے گی، امام جمعہ قم

قم کے امام جمعہ کے امام نے کہا کہ صبر و استقامت کے راستے پر گامزن ایرانی قوم انقلاب کے راستے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور ہر فتنہ اور دھونس دھمکی کے مقابلے میں ثابت قدم رہے گی۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم کے امام جمعہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے عشرہ کرامت کی مناسبت سے تہنیت پیش کرتے ہوئے اہل بیت عظام کی تعلیمات کی ترویج اور پیروی پر زور دیا۔

انہوں نے حوزہ علمیہ قم کے تاریخی پس منظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر قم 12 صدیوں سے علوم کا مرکز چلا آرہا ہے اور یہ اسلامی انقلاب کے استحکام اور دینی اور معاشرتی علوم کی ترویج کا ایک مثالی ادارہ ہے۔

انہوں نے دشمنوں بالخصوص امریکہ کی سازشوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا: ایرانی قوم صبر اور استقامت والی قوم ہے جو انقلاب کے راستے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ 

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا:ایران کی باشعور قوم اپنے ایمان اور پختہ ارادے پر بھروسہ کرتے ہوئے کسی بھی فتنے اور دھمکی کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔

News ID 1932347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha