14 جنوری، 2026، 7:54 PM

ایرانی قوم اتحاد کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائے گی، صدر پزشکیان

ایرانی قوم اتحاد کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائے گی، صدر پزشکیان

صدر پزشکیان نے عوامی مشکلات حل کرنے کی حتی المقدور کوششوں کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم متحد ہوکر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکہ اور اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف پیر کے روز ایران بھر میں شاندار ریلیوں پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام باہمی اتحاد کے ساتھ دشمن کی مکروہ سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے وزرا اور دیگر حکام کو تاکید کی کہ عوام کو درپیش معاشی اور اقتصادی مشکلات حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ بندی کریں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے ایران کے خلاف ہائبرڈ جنگ شروع کی ہے جس کے تحت عوام کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ملک میں جاری مہنگائی اور معاشی مشکلات بھی دشمن کی اسی جنگ کا حصہ ہیں۔ دشمن کو شکست دینے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت کو مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

News ID 1937692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha