مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین نے حالیہ فسادات کے دوران امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور تہران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کی تائید نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ چین ایران میں استحکام کی حمایت کرتا ہے۔ عالمی طاقتوں کو اس حوالے سے بین الاقوامی قوانین ک احترام کرنا چاہئے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ بیجنگ تہران کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران میں فسادات ختم ہونے کے بعد دوبارہ مداخلت آمیز بیان دیتے ہوئے شرپسندوں سے مزید فسادات کی اپیل کی ہے۔
آپ کا تبصرہ