مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید کمانڈروں اور سائنسدانوں کے جسد خاکی کی تشیع جنازہ سے متلعق پریس کانفرنس دفاع مقدس میوزیم کے قصر شیرین ہال میں منعقد ہوئی۔
جنرل حسنزاده نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے صہیونی اور امریکی فوج کے ایران کی سرزمین پر بے وقوفانہ حملے دیکھے، لیکن وہ ہمیشہ کی طرح اپنی غلطیوں میں گرفتار رہے اور اس سفاکانہ کاروائی میں ناکام ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان بارہ دنوں میں ہمارے بہت سے شہداء نے ملت ایران کے لیے خون کا نذرانہ پیش کیا اور زبردست فتح حاصل کی۔ یہ سب مخلص شہداء کے خون اور خدائی وعدے کی تکمیل کی بدولت حاصل ہوا۔ یہ قوم یکجا، متحد اور منظم کھڑی رہی اور کسی بھی صورت دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا۔
سپاہ پاسداران انقلاب تہران کے کمانڈر نے کہا کہ اس عرصے میں صہیونی اور امریکہ کے ظالمانہ حملے کی وجہ سے ہمارے متعدد لوگ شہید ہوئے جن میں سے ہر ایک ایران کی طاقت اور وحدت کی علامت تھا۔ آج ملک کی عظیم فتح باطل کے محاذ کے خلاف عزت افزا ہے اور یہ خدائی نصرت اور شہداء کے خون کا نتیجہ ہے۔
جنرل حسنزاده نے ایرانی قومی یکجہتی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ متحد اور منظم ایرانی قوم دشمنوں کے سامنے تنومند درخت کی مانند کھڑی رہی اور دشمنوں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ہم خدا کے شکر گزار ہیں کہ ہم ایک اور قیمتی فتح دیکھ رہے ہیں جو صہیونی اور امریکی رژیم کے خلاف ہے۔ یہ ظالم بچوں، عورتوں اور عوام پر رحم نہیں کرتے۔ ہمارے شہداء ہر طبقے سے ہیں۔ زیادہ تر ہمارے شہداء نوجوان ہیں۔ ہمارے تقریباً 20 طلبا اس جنگ میں مرتبہ شہادت پر فائز ہوئے۔ ہمارے گھریلو خواتین بے دفاع مقامات پر شہید ہوئیں۔ ہمارے کمانڈر جو قوم کی طاقت اور مقدس نظام کے مظہر ہیں بھی اسی طرح شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ذرائع ابلاغ کے شہداء نے حق کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے جنگ کی۔ سپاہ، فوج، پولیس، عدلیہ اور بسیج میں بھی شہداء ہیں۔ دشمن دوبارہ دنیا کے سامنے رسوا ہوئے کیونکہ وہ کسی قانون کے پابند نہیں تھے۔
شہداء کی تشییع جنازہ کی تقریب (28 جون)ہفتہ کو صبح آٹھ بجے، انقلاب اسلامی اسکوائر سے آزادی اسکوائر تک ہوگی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ شہداء کی تشییع جنازہ کی تقریب ہفتہ28 جون کو صبح آٹھ بجے انقلاب اسلامی چوک سے آزادی چوک تک منعقد ہوگی۔ قوم اس تقریب میں شرکت کر کے ایک اور "یوم اللہ" منائے گی جو وعدہ صادق کے آپریشن کے برابر ہوگی۔
حسنزاده نے کہا کہ ہفتہ کے دن مختلف شعبہ ہای زندگی سے تعلق رکھنے والے شہدا جن میں ، بچوں، خواتین، سائنسدانوں، کمانڈروں اور دیگر شہداء شامل ہوں گے؛ کی تشییع جنازہ ہوگی۔ اس تقریب کے انتظامات متعلقہ فوجی، انتظامی، طبی اور خدماتی اداروں نے مکمل کر لیے ہیں۔ تشییع جنازہ کے بعد، شہداء کے جسد خاکی تہران کے کچھ امامزادوں، بہشت زہرا اور دیگر شہروں میں دفن کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کے حملوں کے خلاف ایرانی قوم کی جانب سے حاصل کی گئی کامیابیوں کی روشنی میں، مجھے لگتا ہے کہ یہ شان و شوکت دوبارہ دنیا کے سامنے پیش کی جائے گی۔ ہمیں قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے قومی فہم کا مظاہرہ کیا اور ملک کی حفاظت کی۔
آپ کا تبصرہ