مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے رہبر عبد الملک الحوثی نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوری ایران کو جارح، ظالم اور مجرم اسرائیلی دشمن پر عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعث فخر ہے۔ دشمن اسرائیلی اور اس کے مجرمانہ اتحادی خصوصاً امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو جو شکست ہوئی، وہ پوری مسلم دنیا کے لیے ایک فتح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل اسرائیل کے لیے ایک بھیانک خواب بن گئے۔ اسرائیل ان سے اپنا دفاع نہ کر سکا اور اس نے شدید نقصان اٹھایا۔ یہ میزائل حملے دشمن کے لیے غیر متوقع اور تباہ کن تھے۔
اسرائیل کے حملے کے سلسلے میں پاکستان کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف ایرانی مؤقف پر پاکستان کا ردِعمل بصیرت پر مبنی اور شاندار تھا، جو دیگر حکومتوں اور ملکوں کے مؤقف سے نمایاں طور پر بہتر تھا۔
ترکی کے مؤقف کے بارے میں بھی انہوں نے کہا کہ ترکی کا مؤقف بھی واضح، کھلا اور شعور پر مبنی تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی دشمن کی شکست دراصل اس رژیم، امریکہ اور اس کے تمام مغربی حامیوں کی شکست کے مترادف ہے۔
آپ کا تبصرہ