ایران اسرائیل
-
امریکہ کو ہمارے جواب کا علم نہیں تھا، ایران
اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے امریکی میڈیا کے اس سوال کے جواب میں کہ آیا ایران نے جوابی کاروائی سے پہلے امریکہ کو آگاہ کیا تھا، واضح کیا کہ ہمارے جواب سے پہلے امریکہ کو کوئی اطلاع نہیں تھی۔
-
بوشہر، عوام کا اسرائیل پر میزائل حملوں پر اظہار خوشی
صوبہ بوشہر کے عوام نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کی خبر سنتے ہی خوشی منائی۔ صوبے کے مختلف شہروں میں عوام نے صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی پر سپاہ پاسداران انقلاب کے ساتھ یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
-
اسرائیل پر حملہ سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ہے، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بدلے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل حملے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام کا جشن، اللہ اکبر کے نعرے
اسرائیل پر سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے گھروں سے نکل کر جشن منایا۔
-
جو ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں یہ آگ ان کو بھی لپیٹ میں لے گی، خواجہ آصف
پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے خود مختار ملک کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا، ایران کے سینئر فوجی افسر اس حملے میں شہید ہوئے، ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
-
"سچے وعدے سے "جارح کی سزا" تک کی ایک شاندار داستان رزم+ ویڈیو
"سچے وعدے سے "جارح کی سزا" تک کی ایک شاندار داستان رزم، جو ہر غیرت مند مسلمان کے لئے یادگار اور قابل فخر لمحات سے معمور ہے۔
-
موساد کو ایران کا سخت انتباہ
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے جنگ پسندانہ بیان کے بعد خبر دار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے دفاع نیز ایرانی عوام کی حمایت کے لئے اپنے قانونی اور ذاتی حقوق کے حصول سے دریغ نہيں کرے گا۔