مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے لکھا کہ آج برطانوی استعمار کے خلاف جدوجہد کے ہیرو شہید #رئیسعلی_دلواری کی برسی ہے جسے اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی کیلنڈر میں "برطانوی استعمار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن" کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایران کی عظیم اور تاریخ ساز قوم برطانیہ سمیت عالمی استعماری قوتوں کے تسلط کے خلاف لڑنے اور اپنی سیاسی آزادی حاصل کرنے کی بھرپور اور قابل فخر تاریخ رکھتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ کی اپنے تاریخی تسلط پسندانہ طرزعمل کو جاری رکھنے کی کوشش، تفرقہ بازی اور فلسطین سمیت اہم علاقائی مسائل میں چیلنجز اور بحران پیدا کرنا، مغربی ایشیا میں اس ملک کی استعماری پالیسی کا ایک اہم لیکن سیاہ باب ہے۔
خطے اور دنیا کی قومیں یہ بات نہیں بھول سکتیں کہ کس طرح برطانوی سیاستدانوں نے عالم اسلام کے قلب میں #اسرائیل کی #Apartheid (نسل پرست) رجیم کے قیام کا آغاز کیا اور آج صیہونی حکومت کا ساتھ دے کر #غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہیں۔
آپ کا تبصرہ