14 اگست، 2023، 10:29 AM

عمار الحکیم کا شیراز دہشت گردی کے واقعے پر ایرانی قوم اور قیادت سے تعزیت کا اظہار

عمار الحکیم کا شیراز دہشت گردی کے واقعے پر ایرانی قوم اور قیادت سے تعزیت کا اظہار

سید عمار الحکیم نے اپنے ایک پیغام میں حرم شاہ چراغ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب، ایران کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار الحکیم نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے شہر شیراز میں امام احمد بن موسی بن جعفر علیہ السلام کے حرم پر دہشت گردوں کے ایک بار پھر مجرمانہ حملے کی مذمت کی۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "آئی این اے" نے اتوار کی شام اطلاع دی ہے کہ عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار الحکیم نے رہبر معظم انقلاب اور ایرانی قوم کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم اس مجرمانہ اور دہشت گردی کے واقعے پر  ایرانی قوم اور رہبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای (دام ظلہ) اور ایران کی حکومت اور شہداء کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے لیے رحمت اور مغفرت اور شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

قومی حکمت تحریک کے سربراہ نے ایک بار پھر عالمی برادری بالخصوص دہشت گردی کی لعنت سے متاثر ہونے والے ممالک سے کہا کہ وہ دہشت گردی کی جڑوں اکھاڑ پھینکنے اور قوموں کی سلامتی اور استحکام پر اس کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ شام کو شیراز میں امام زادہ  شاہ چراغ کے حرم میں ایک دہشت گرد نے زائرین پر گولی چلائی جس میں حرم کا ایک خادم شہید اور متعدد زائرین زخمی ہوگئے۔

News ID 1918398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha