14 اگست، 2023، 1:23 PM

مغرب دہشت گردوں کا حامی، دشمن کو دندان شکن جواب دیں گے، ایرانی وزیرداخلہ

مغرب دہشت گردوں کا حامی، دشمن کو دندان شکن جواب دیں گے، ایرانی وزیرداخلہ

وزیر داخلہ نے شیراز میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی کوششوں سے دشمن کو دندان شکن جواب اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مہر نیوز کے نمائندے کے مطابق ایرانی وزیرداخلہ احمد وحیدی نے پیر کی صبح شیراز کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل امامزادہ شاہچراغ کے مزار پر دہشت گردی میں ملوث عناصر کو مغرب کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سیکورٹی فورسز کی کوششوں سے دشمن کو سخت اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ شیراز میں کل کی دہشت گردی کے واقعے کے بعد دنیا میں انسانی حقوق کا دم بھرنے والے مغربی ممالک کو سانپ سونگھ گیا ہے اسی لئے کسی مغربی ملک نے واقعے کی مذمت نہیں کی ہے۔

وحیدی نے مزید کہا کہ دشمن اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایرانی عوام کو امامت اور معنویت سے دور نہیں کرسکتے ہیں چنانچہ امامزادہ شاہچراغ کے مزار کی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق گذشتہ سال کے دہشت گردانہ واقعے کے بعد مزار پر زائرین کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیراز کے دورے کے دوران دہشت گردی کے اس واقعے کے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے تعاون سے دہشت گرد کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

News ID 1918402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha