4 جنوری، 2024، 10:49 AM

کرمان حادثہ، دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹایا جائے گا، وزارت خارجہ

کرمان حادثہ، دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹایا جائے گا، وزارت خارجہ

ایرانی وزارت نے کرمان میں دہشت گردی کے واقعے پر شدید ردعمل میں کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کو کرمان میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ شرپسند عناصر نے مقاومت کے علمبردار شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے نزدیک زائرین کے اجتماع پر حملہ کرکے بزدلانہ اقدام کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی کا بدترین نمونہ ہے۔

ایرانی بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں پر ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے پست ہونے کے بجائے شہید سلیمانی اور دیگر شہداء کے ساتھ ہمارا عقیدہ مزید مستحکم ہوگا اور دشمنوں کے بارے میں ہماری نفرت مزید بڑھ جائے گی۔

وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر اس بہیمانہ واقعے کی مذمت اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سفارتی، سیاسی اور عدالتی طریقے استعمال کئے جائیں گے۔

بیان میں افسوسناک واقعے پر رہبر معظم، ایرانی قوم اور شہداء کے لواحقین کو تسلیت و تعزیت اور شہداء کے لئے بلندی درجات اور زخمیوں کی شفایابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ہے۔

News ID 1921041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha