3 جنوری، 2024، 8:52 PM

کرمان واقعے پر رہبر معظم کا شدید ردعمل؛ سخت اور دندان شکن جواب دیا جائے گا

کرمان واقعے پر رہبر معظم کا شدید ردعمل؛ سخت اور دندان شکن جواب دیا جائے گا

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کرمان میں شہید سلیمانی کی برسی کے موقع پر دہشت گردی کے واقعے پر اپنے پیغام میں سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے کا سخت اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کرمان میں شہید سلیمانی کی برسی کے موقع پر دہشت گردی کے واقعے پر اپنے پیغام میں سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے گی۔

ان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایران کے بدترین اور جرائم پیشہ دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرمان اور شہیدوں کے مزار کی معطر فضاوں کو شہید کردیا۔

ایرانی قوم سوگوار ہے اور کئی خاندان اپنے عزیزوں کے غم میں سوگوار ہیں۔ سنگدل دہشت گرد شہید سلیمانی کے مزار پر عوام کا ہجوم برداشت نہ کرسکے۔ ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ شہید سلیمانی کی راہ پر چلنے والے سپاہی ان دہشت گردوں کی جنایتوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ بے گناہوں کے خون سے آلودہ ہاتھ ہوں یا شرارت انگیز سازشوں سے لبریز افکار ان سب کو بے رحمی کے ساتھ سرکوب اور سخت ترین سزا دی جائے گی۔ ان غم انگیز حادثے کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ

میں سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہوں اور اللہ تعالی سے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔ شہداء کی ارواح خاتون جنت اور ام الحسنین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے جوار میں محشور ہوجائیں۔ زخمیوں کے لئے جلد شفایابی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

News ID 1921035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha