4 جنوری، 2024، 11:01 AM

کرمان حادثہ عالمی اور عرب ذرائع ابلاغ کا اہم موضوع

کرمان حادثہ عالمی اور عرب ذرائع ابلاغ کا اہم موضوع

عرب ممالک اور عالمی اہم ذرائع ابلاغ نے کرمان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کو بھرپور کوریج دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بدھ کے روز ایرانی صوبے کرمان کے گلزار شہداء میں ہونے والی دہشت گردی عالمی اور عرب ذرائع ابلاغ کا اہم موضوع بنا ہوا ہے۔ واقعے میں اب تک 103 افراد شہید اور 141 زخمی ہوگئے ہیں۔

المیادین نے حادثے کی خبر کو صفحہ اول میں جگہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی کے مزار پر ہونے والے حادثے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

چینل نے مزید کہا کہ ہر سال شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع ہزاروں عقیدت مند کرمان کے گلزر شہداء میں حاضری دیتے ہیں۔ اس موقع پر زائرین کی خدمت کے لئے بھی کیمپ لگائے جاتے ہیں۔

المیادین نے واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کی ہیں۔

الجزیرہ چینل نے کہا ہے کہ شہید سلیمانی کی برسی کے موقع پر کرمان کے گلزار شہداء میں دہشت گردی کے واقعے میں 100 سے زائد لوگ شہید ہوگئے ہیں۔ چینل نے حادثے کے بعد تصاویر اور ویڈیوز بھی منتشر کی ہیں۔

رونامہ العربی الجدید نے دہشت گردی کے واقعے کو صفحہ اول میں جگہ دیتے ہوئے لکھا کہ بدھ کی سہ پہر گلزار شہداء کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکہ ہوا جبکہ 20 منٹ بعد اس کے 500 میٹر دور دوسرا دھماکہ ہوا۔

لبنانی ویب سائٹ النشرہ نے حادثے کی خبر نشر کرتے ہوئے صدر رئیسی اور اعلی حکام کے بیانات بھی نشر کئے ہیں جن میں حادثے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

روسیا الیوم نے حادثے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ گلزار شہداء کے نزدیک دو بم دھماکوں میں سو سے زیادہ شہید اور اتنے ہی زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1921044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha