شیراز حملہ
-
دہشت گردوں کے حمایتی اور میزبان ممالک ہی شیراز واقعے کے ذمہ دار ہیں،ایرانی حکومتی ترجمان
ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی کا کہنا ہے کہ وہ ممالک جو دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور میزبانی کرتے ہیں، شیراز میں شاہ چراغ کے حرم پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کے ذمہ دار ہیں۔
-
امریکہ دوبارہ داعش کے ذریعے دہشت گردی کا بازار گرم کرنا چاہتا ہے، سید حسن نصر اللہ
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کے خلاف 33 روزہ جنگ میں تاریخی فتح کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ امریکہ داعش کو دوبارہ فعال کرکے دہشت گردی کو ہوا دینا چاہتا ہے۔
-
عمار الحکیم کا شیراز دہشت گردی کے واقعے پر ایرانی قوم اور قیادت سے تعزیت کا اظہار
سید عمار الحکیم نے اپنے ایک پیغام میں حرم شاہ چراغ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب، ایران کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی۔
-
میرا شہید ہمکلاسی؛ شیراز میں اسکول کے بچوں کا عظیم اجتماع
شیراز کے حضرت شاہ چراغ کے حرم میں داعش کے خونیں حملے کے ساتویں روز حملے میں شہید ہونے والے تین اسکول کے طالب علموں کی یاد میں "میرا شہید ہمکلاسی" کے عنوان سے اسکول کے بچوں نے ایک عظیم اجتماع کا اہتمام کیا۔
-
رہبر انقلاب کی شاہ چراغ حملے کے کمسن زخمی آرتین اور شہید طالب علم کے اہل خانہ سے ملاقات+ویڈیو
شاہ چراغ حملے میں والدین اور بھائی کو کھونے والے کمسن زخمی طالب علم آرتین سرایداران اور شہید طالب علم علی اصغر گویینی کے اہل خانہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
-
حرم شاہ چراغ ﴿ع﴾ کے خادم کی اپنے آبائی شہر ہمدان میں تشییع جنازہ
گزشتہ بدھ کو ایران کے شہر شیراز میں واقع حضرت شاہ چراغ احمد بن موسی کاظم ﴿ع﴾ کے روضے پر ایک مسلح داعشی دہشتگرد نے فائرنگ کی۔ حملے میں شہید ہونے والوں میں سے ایک حرم کے اعزازی خادم احسان مرادی بھی تھے۔
-
شیراز حملے میں شہید ہونے والے اسکول کے طلبا کی تشییع جنازہ
شیراز کے احمد خمینی شاہد ہائی اسکول میں شاہ چراغ حملے میں شہید ہونے والے تین اسکول کے طلبہ کی تشییع جنازہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایران کے وزیر تعلیم یوسف نوری نے شرکت کی۔
-
شاہ چراغ حملے کے مزید 6 سہولت کار گرفتار
ایران کی اینٹلی جنس ایجنسی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شیراز کے شاہ چراغ حملے کے 6 سہولت کاروں کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
-
عراقی نومنتخب وزیراعظم کی ایران کے سفیر سے ملاقات/ شیراز حملے کی مذمت
عراق کے نو منتخب وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے بغداد میں ایران کے سفیر سے ملاقات کی اور جنوبی ایران کے شہر شیراز میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔
-
تہران یونیورسٹی میں شیراز حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ+ویڈیو
شیراز حملے کے تین دن بعد تہران یونیورسٹی سمیت بعض دیگر یونیورسٹیوں میں دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کے لیے عوامی مظاہرے ہوئے۔
-
شیراز میں شاہ چراغ (ع) حملے کی مذمت میں نماز جمعہ کے احتجاجی مظاہرہ
آج جمعے کے روز شیراز کے عوام نے نماز جمعہ کے بعد بدھ کی شام ہونے والے دہشت گردی حملے کی مذمت میں ریلی نکالی۔ مظاہرین نے دہشتگردی کی مذمت اور مقدس مقامت کی بے حرمتی کو دشمن کی سازش اور ملک کی سلامتی کے خلاف حملہ قرار دیا۔
-
شیراز حملے کا مقصد ایران کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہے، انصار اللہ یمن
یمن کی انصار اللہ تحریک نے شیراز حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے امریکہ اور غاصب اسرائیل کی ایران کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش قرار دیا۔
-
میڈیکل اہلکار کی مہر کے نامہ نگار سے گفتگو:
شیراز حملے کے زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشویشناک
شیراز- شیراز میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ علاج کے نائب صدر نے کہا شیراز حملے کے زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 9 زخمیوں کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
-
روسی صدر پیوٹن سمیت عالمی رہنماوں کا شیراز حملے پر تعزیت اور مذمت کا اظہار
روسی صدارتی محل کریملن نے اعلان کیا ہے کہ صدر ولاڈیمیر پیوٹن نے شیراز میں دہشت گردی کے واقعے پر ایرانی صدر سے تعزیت کا اظہار کیا۔