مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی انصار اللہ تحریک نے ایران میں حضرت شاہ چراغ میں دہشت گردی حملے کی مذمت کی ہے۔ انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شیراز حملے کو امریکہ اور غاصب اسرائیل سمیت دشمنوں کی ایران کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش قرار دیا۔ بیان میں شہدا کے اہل خانہ اور ایرانی حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران کے مسلمان اور غیرتمند عوام اپنے بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہونے والی ہر کوشش کو پوری قوت کے ساتھ ناکام بنا دیں گے جس کا نشانہ ایران کی سلامتی اور استحکام ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ترکیہ، چین، روس، ونیزویلا، آذربائیجان، آرمینیا، شام، عمان، متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے بھی شیراز حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام اور حکومت سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ