1 نومبر، 2022، 5:29 PM

روس ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر پرعزم ہے، روسی سفیر

روس ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر پرعزم ہے، روسی سفیر

ایران میں تعینات ہونے والے نئے روسی سفیر الیگزی دیدوو نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو وزارت خارجہ میں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں روس کے متعین ہونے والے نئے سفیر نے ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

ایرانی وزیر خارجہ اور نئے متعین ہونے والے روسی سفیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی وزیرخارجہ نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ہونے والے معاہدوں کے مطابق باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ الیگزی دیدوو نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر پرعزم ہے۔ دیدوو کو روسی صدر کے حکم سے 8 ستمبر کو ایران میں روس کا سفیر معین کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے تہران میں روس کے سفیر لاوان زاغریان تھے جنہیں اب سری لنکا میں روس کا سفیر بنا کر بھیجا گیا ہے۔

News Code 1912925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha