مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کبھی بھی اجنبیوں اور ظلم کرنے والوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گی اور ہمیشہ اپنے قومی و اسلامی اقدار کے دفاع کے لیے آمادہ رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ آج کے جوان پہلے سے زیادہ استقامت کے ساتھ اسلام، ایران، قومی عزت اور ملکی اتحاد کے دفاع میں کھڑے ہیں۔ اقتصادی مشکلات اور شکایات کے باوجود نوجوانوں نے مختلف ریلیوں اور پرامن اجتماعات میں شجاعت اور قومی انسجام کا مظاہرہ کیا ہے۔
قالیباف نے کہا کہ یہ اتحاد دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ایرانی قوم کسی بھی بیرونی دباؤ یا جارحیت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مشکلات، بالخصوص اقتصادی مسائل کے حل کے لیے کوششوں میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور حکومت خود کو عوام اور شہدا کے لواحقین کی خدمت کے لیے وقف سمجھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمهوری نظام نے ایمان اور عوامی ارادے کے سہارے ایران کی سرزمین کو دشمنوں کی یلغار سے محفوظ رکھا اور ملکی اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ دشمن اب جدید حربوں اور نفسیاتی دباؤ کے ذریعے ایرانی نوجوانوں کے ذہن و روح کو نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم وہ اس میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ