9 فروری، 2026، 5:38 PM

دشمن کو مایوس کردیں، رہبر معظم کا ایرانی قوم کے نام پیغام

دشمن کو مایوس کردیں، رہبر معظم کا ایرانی قوم کے نام پیغام

انقلاب اسلامی کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب نے ایرانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 11 فروری کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت اور انقلاب اسلامی کے ساتھ وفاداری سے دشمن مایوس ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ‌ای نے 11 فروری اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی ۴۷ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی قوم کے نام پیغام جاری کیا۔
قومی ٹیلی ویژن پر جاری ہونے والے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ہر سال 11 فروری کا دن ایرانی قوم کی طاقت اور عزت کے اظہار کا دن ہوتا ہے۔ الحمدللہ یہ ایسی قوم ہے جو پرجوش، ثابت قدم، قدردان اور اپنے فائدے اور نقصان سے آگاہ ہے۔ 11 فروری 1979 کو ایرانی قوم نے ایک عظیم فتح حاصل کی۔ خود کو اور اپنے ملک کو غیر ملکی مداخلت سے نجات دلائی۔ وہ غیر ملکی طاقتیں ان تمام برسوں میں ہمیشہ یہی چاہتی رہی ہیں کہ ماضی کے حالات دوبارہ لوٹ آئیں۔

ایرانی قوم ڈٹی ہوئی ہے۔ اس استقامت کی علامت 11 فروری کا دن ہے۔ اس دن کو نکلنے والی ریلی دنیا میں بے نظیر ہے۔ ہم دنیا میں کہیں نہیں دیکھتے کہ کسی ملک کا یوم آزادی یا قومی دن اتنے طویل عرصے کے بعد بھی ہر سال پورے ملک میں اس طرح لاکھوں افراد کی شرکت کے ساتھ منایا جائے اور لوگ اپنی موجودگی کا اظہار کریں۔ آج ایرانی قوم سڑکوں پر نکل کر خود کو دکھاتی ہے اور اُن لوگوں کو جو اسلامی جمہوری ایران اور اس قومی مفادات پر لالچی نظر رکھتے ہیں، پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

قومی طاقت کا تعلق میزائل اور طیاروں سے زیادہ ان کے ارادے اور ان کی استقامت سے ہوتا ہے۔ ایرانی عوام نے الحمدللہ اپنی استقامت اور اپنے ارادے کا اظہار کیا ہے اور آئندہ بھی اسے ظاہر کریں۔ دشمن کو مایوس کریں۔ جب تک دشمن مایوس نہ ہو، قوم اذیت ناک حالت میں رہتی ہے۔ دشمن کو مایوس کرنا ضروری ہے۔ آپ کے اتحاد، آپ کی فکری اور ارادی قوت، آپ کے جذبے اور دشمن کے وسوسوں کے مقابلے میں ثابت قدمی سے ہی دشمن مایوس اور ناامید ہوتے ہیں۔

ان شاء اللہ ہمارے نوجوان مختلف میدانوں میں، علم کے میدان میں، عمل کے میدان میں، تقویٰ اور اخلاق کے میدان میں، اور مادی و معنوی ترقی کے میدان میں مزید آگے بڑھتے ہوئے اقدامات کریں گے اور ملک کے لیے باعثِ افتخار بنیں گے۔ 11 فروری کا دن ان تمام امور کا مظہر ہے۔ لوگ سڑکوں پر آتے ہیں، نعرے لگاتے ہیں، حقائق بیان کرتے ہیں، اپنی یکجہتی اور جمہوریہ اسلامی ایران سے وفاداری کا اعلان کرتے ہیں۔

امید ہے کہ ان شاء اللہ اس سال کا 11 فروری بھی گزشتہ برسوں کی طرح ایرانی قوم کی شان و شوکت میں اضافہ کرے گا اور دیگر اقوام، حکومتوں اور طاقتوں کو ایرانی قوم کے سامنے خضوع پر مجبور کرے گا، اور ان شاء اللہ ایسا ہی ہوگا۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

News ID 1937936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha