اسلامی انقلاب
-
اسلامی انقلاب کی شناخت مکتب عاشورا سے ہے، امام جمعہ تہران
تہران میں نماز جمعہ کے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین ابو ترابی فرد نے کہا کہ مکتب عاشورہ کی وجہ سے ہی آج شام امریکہ کی گرفت سے آزاد ہوا ہے۔
-
اسلامی انقلاب کے بعد سے ایران نے اب تک ہر شعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے،گورنر سندھ
گورنر سندھ نے ایران کے عوام اور حکومت کو اسلامی انقلاب کی 44 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران، پاکستان کو سفارتی سطح پر تسلیم کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے، 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ایران نے اب تک ہر شعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے۔
-
تہران میں اسلامی انقلاب کی44ویں سالگرہ کا جشن+ویڈیو
ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر سخت سردی اور ٹھنڈک کے باوجود جشن انقلاب کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیا۔
-
آیت اللہ رئیسی کا اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ کے مارچ سے خطاب؛
اسلامی انقلاب قوم کی ذلت و تحقیر کا خاتمہ اور اس کی عزت و عظمت کا آغاز تھا
ایرانی صدر نے انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ کے 22 بہمن مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب ان تمام ذلتوں اور تحقیروں کا خاتمہ تھا جو پہلوی حکومت نے قوم پر مسلط کر رکھی تھیں اور یہ انقلاب قوم کی عزت و عظمت کا آغاز تھا۔
-
اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر تاجک صدر کی آیت اللہ رئیسی کو مبارکباد
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے آیت اللہ رئیسی اور ایرانی عوام کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
-
تہران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ "عشرہ فجر" کی تقریب
اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ عشرہ فجر کی تقریبات پورے ملک میں شروع ہوگئی ہیں اور عشرہ فجر کے پہلے دن اسکولوں میں گھنٹیاں بجائی گئیں اور تقریبات منعقد ہوئیں جبکہ عشرہ فجر کے آغاز کی مرکزی تقریب تہران میں امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے حرم میں منعقد ہوئی۔
-
اسلامی انقلاب کی فتح نے دنیا میں طاقت کے توازن کو بدل دیا، امام جمعہ تہران
تہران کی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں عالمی استکبار کا مسئلہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی ہے وہ بین الاقوامی سطح پر ایران کی ترقی و پیشرفت دیکھنا نہیں چاہتے۔
-
دفاع مقدس، اسلامی انقلاب اور مقاومت کے گیارہویں کتاب میلے کا افتتاح
ایران کے شہر قم میں گیارہویں دفاع مقدس، اسلامی انقلاب اور مقاومت کتاب میلے کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں بسیج مستضعفان تنظیم کے سربراہ برگیڈیئر جنرل سلیمانی نے شرکت اور کتاب میلے کا افتتاح کیا۔
-
انقلاب اسلامی کا مستقبل پہلے سے زیادہ روشن ہے، امام جمعہ تہران
تہران کی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا کہ عدلیہ کو چاہئے کہ بلوائیوں کے ساتھ سختی سے نمٹے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا مستقبل ماضی سے زیادہ روشن ہے۔
-
ایران کے صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب؛
شہید قاسم سلیمانی کی شہادت خطے کی اقوام کی آزادی کی راہ میں واقع ہوئی
ایران کے صدر نے جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ایران انصاف پر علمدرآمد اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا حکم دینے والے اور اسے انجام دینے والے والے کے خلاف مقدمے کو ایک منصفانہ عدالت کے ذریعے حتمی نتیجے کے حصول تک جاری رکھے گا۔
-
اسلامی انقلاب کی بقا کا راز عاشورا کے اصولوں کی پیروی ہے، امام جمعہ تہران
تہران کی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا کہ کربلا نے ایک عظیم تحریک ایجاد کی اور باطل کے چہرے کو نمایاں کیا اور اسلامی انقلاب اگر باقی ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ اس نے عاشورا اور اسلام کے اصولوں کی پیروی کی ہے۔
-
طاقت کا توازن اسلام اور اسلامی انقلاب کے حق میں بدل گیا ہے، سربراہ سپاہ پاسداران
جنرل سلامی نے کہاکہ جب دشمن ملکوں کو تقسیم کرنے کے منصوبے کو مکمل نہیں کر پارہا، جب صیہونی حکومت دریائے نیل سے فرات تک حکومت کرنے کی سوچ رکھنے کے باوجود اپنے اردگرد کنکریٹ کی مضبوط دیوار بنانے پر مجبور ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ طاقت کا توازن اسلام اور اسلامی انقلاب کے حق میں بدل گیا ہے۔