مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نےدشمن کے مقابلے میں سپاہ پاسداران کے قابل فخر کارنامے بیان کرتے ہوئے کہاکہ برطانوی "اسٹینا امپیرو" جہاز پر قبضہ ، امریکی جاسوس ڈرون کی تباہی، امریکی مسلح فوجی گروپ کی گرفتاری، عین الاسد میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ اور بعض دوسرے اقدامات ایسے قابل فخر کارنامے ہیں جن کے باعث دشمن کا غرور خاک میں مل گیا ہے اور اس کی بری طرح حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب دشمن ملکوں کو تقسیم کرنے کے منصوبے کو مکمل نہیں کر پارہا، جب صیہونی حکومت دریائے نیل سے فرات تک حکومت کرنے کی سوچ رکھنے کے باوجود اپنے اردگرد کنکریٹ کی مضبوط دیوار بنانے پر مجبور ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ طاقت کا توازن اسلام اور اسلامی انقلاب کے حق میں بدل گیا ہے۔لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ دشمن ہماری خود اعتمادی کو چھین کر ہمیں اندر سے خالی کرنے کے درپے ہے اس لیے وہ پہلے ہمیں اپنی ہی نظروں سے گرانا چاہتا ہے، ہماری خود اعتمادی کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ یہ دشمن کا سب سے خطرناک اور پراسرار قسم کا حملہ ہے اور اسی وجہ سے ہم تمام کمانڈروں، اہلکاروں اور محافظوں سے کہتے ہیں کہ وہ دشمن کی اس خام خیالی کو غلط ثابت کریں۔
آپ کا تبصرہ