برطانوی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن آج کنزرویٹو پارٹی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے۔

مہر نیوز ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہےکہ وزیراعظم بورس جانسن نے پارٹی لیڈرشپ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج استعفیٰ دینے کا اعلان کریں گے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن موسم خزاں تک وزیراعظم کے فرائض انجام دیں گے۔ اس دوران نئے وزیراعظم کے لئے امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

عالمی میڈیا کے مطابق منگل سے اب تک وزیراعظم بورس جانسن کے 50 وزرا اورمشیر ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے استعفی دے چکے ہیں۔ وزیراعظم کی اپنی کنزرویٹو پارٹی کے ارکان نے بورس جانسن سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جسے انہوں نے مسترد کردیا۔

اس سے قبل وزیراعظم بورس جانسن نے بیان میں کہا تھا کہ معاشی دباؤ اوریوکرین جنگ کے باعث پیدا صورتحال کے درمیان ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ملک کی بہتری اورمفاد کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ برطانوی سینیئر وزرا کے ایک گروپ نے سرکاری رہائش گاہ پر وزیرِاعظم سے ملاقات کے دوران انہیں استعفیٰ دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم بورس جانسن نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا تھا۔

News Code 1911484

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha