مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کے شہر ماریوپول میں روس کے حامی حکام نے یوکرائنی فوج کے ہمراہ لڑتے ہوئے پکڑے گئے دو برطانوی اور ایک مراکشی شہری کو موت کی سزا سنائی ہے روس کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ یوکرائنی فوج کے ہمراہ لڑ رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق روس کے زیر کنٹرول مشرقی یوکرائن کی ایک عدالت نے کئی دنوں تک جاری رہنے والے عمل کے بعد ایڈن اسلن اور شان پنر کوموت کی سزا سنائی ہے۔
نیوارک سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ اسلن اور واٹفورڈ سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ پنر کو عدالت نے ڈونیٹسک میں روس کے زیر کنٹرول علاقے میں " دہشت گردی "‘ کے الزام میں سزا سنائی۔
روس کے سرکاری میڈیا نے ان افراد کو کرائے کے قاتل قراردیا ہے اور عدالت نے انہیں " کرائے کے فوجی " ہونے کے الزام میں سزا سنائی ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ، امریکہ اور بعض دیگر یورپی ممالک یوکرائن کو بڑے پیمانے پر ہتھیار بھی فراہم کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ