20 جولائی، 2022، 4:02 PM

مراکش میں غاصب صہیونی چیرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی کے دورے کے خلاف پارلمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مراکش میں غاصب صہیونی چیرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی کے دورے کے خلاف پارلمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مراکش کے دار الخلافہ رباط کے سینکڑوں شہریوں نے غاصب صہیونی حکومت کے چیرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی کے دورہ مراکش کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مراکش کے دار الخلافہ رباط کے سینکڑوں شہریوں نے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے افراد کے ہمراہ غاصب صہیونی حکومت کے چیرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی کے دورہ مراکش کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور مذمت کی۔

یہ وسیع مظاہرات رباط میں مراکش کی پارلمنٹ کے سامنے کئے گئے اور مظاہرات کا اہتمام اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی مخالف نیشنل ایکشن فار فلسطین نامی این جی او کی جانب سے کیا گیا تھا۔
مراکشی عوام نے غاصب اسرائیلی اعلی عسکری اہلکار اور تعلقات کی بحالی کے خلاف نعرے لگائے۔ ان نعروں میں «اے لعین صہیونی؛ فلسطین ہماری آنکھوں کا نور ہے» یا «صہیونی صبر کرو، فلسطین نے تمہاری قبر کھودی ہوئی ہے» جیسے نعرے شامل تھے۔ 

صہیونی ذرائع کے مطابق حالیہ دورہ رباط کسی بھی اعلی صہیونی عسکری اہکار کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ رسمی اور تین دن پر مشتمل ہوگا۔

News ID 1911643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha