مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان بھر میں 24 ویں پارلیمانی انتخابات کا آج صبح آغاز ہوگیا ، لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق بعض مغرب نوازحلقوں کی طرف سے لبنان کے پارلیمانی انتخابات کو ملتوی کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا تھا ، لیکن اس کے باوجود لبنان کے پارلیمانی انتخابات مقررہ تاریخوں میں منعقد ہوئے ۔
اس سے قبل لبنان کی وزارت داخلہ نے پارلیمانی انتخابات کو تین مرحلوں میں منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اب تک پہلے اور دوسرے مرحلے میں انتخابات ہوچکے ہیں۔ گذشتہ جمعہ کو 10 ممالک میں مقیم لبنانیوں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا جن میں سعودی عرب، مصر، ایران، قطر، اردن، عمان،کویت ، عراق، بحرین اور شام شامل ہیں۔
دوسرے مرحلے میں اتوار کے دن 48 ممالک میں مقیم لبنانیوں نےانتخابات میں حصہ لیا جن میں آسٹریلیا، ترکی، روس، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، برطانیہ، مراکش، امریکہ ، کینیڈا اور بعض دیگر ممالک شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ