26 نومبر، 2024، 1:14 PM

لبنان میں جنگ بندی کے نتیجے میں حماس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ ہوسکتا ہے، صہیونی میڈیا

لبنان میں جنگ بندی کے نتیجے میں حماس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ ہوسکتا ہے، صہیونی میڈیا

صہیونی میڈیا نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کی صورت میں حماس کے ساتھ بھی قیدیوں کا تبادلہ ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا کہ صہیونی حکومت اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی قیاس آرائیاں عروج پر ہیں۔ 

لبنان میں جنگ بندی کی خبریں آنے کے بعد صہیونی ویب سائٹ واللا نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے نتیجے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بھی صلح کا معاہدہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے صہیونی جنگی کابینہ آج میٹنگ کرے گی۔

اس سے پہلے امریکی عہدیدار نے کہا تھا کہ امریکہ اور فرانس نے لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

News ID 1928392

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha