مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی ذرائع ابلاغ میں لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کی خبریں بازگشت کررہی ہیں۔ امریکی اور فرانسیسی سربراہان مملکت نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔
فرانسیسی اعلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ فریقین کو چاہئے کہ اس فرصت کو غنیمت سمجھیں اور جنگ بندی پر اتفاق کریں۔
دوسری طرف امریکی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ اس کام کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن اور میکرون کی جانب سے آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کی توقع کی جارہی ہے۔
المیادین نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کی رات کو لبنان میں جنگ بندی کا اعلان متوقع ہے۔
امریکی ویب سائٹ اکسیوس نے بھی امریکی اعلی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کی شرائط پر اتفاق ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ