26 نومبر، 2024، 10:13 AM

شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

شامی صوبے الحسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں تعیینات امریکی فوجیوں اور تنصیبات پر حملے جاری ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبہ الحسکہ کے جنوبی علاقے میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

امریکی فوجی کمانڈ کی جانب سے ابھی تک حملوں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

کسی گروہ یا تنظیم نے تاحال حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ عراقی مقاومت اسلامی نے انتباہ کیا ہے کہ صہیونی حکومت بغداد پر حملہ کرے تو خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا جائے گا۔

News ID 1928387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha