20 جون، 2023، 2:43 PM

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے درواز ے بند

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے درواز ے بند

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیےگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران سرکاری رہائش گاہ پرخلاف قانون پارٹیوں پرجھوٹ بولنے کی سزا کے تحت برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کیے گئے ہیں۔

بورس جانسن پارلیمنٹ میں داخلےکے لیے سابق اراکین کو ملنے والے خصوصی پاس سے محروم کر دیے گئے  ہیں۔

اراکین پارلیمنٹ نے بورس جانسن سے متعلق پرویلج کمیٹی کی رپورٹ پر مہر ثبت کردی ہے، رپورٹ منظور کرنے کے حق میں 354 اور مخالفت میں صرف 7 ووٹ پڑے، کمیٹی نے بورس جانسن کو 90 روز کیلئے معطل کرنے اور پارلیمنٹ میں داخلے سے روکنے کی سفارش کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی بورس جانسن کی ابتدا میں صرف 10 دن سے زائد کی معطلی چاہتی تھی، بورس جانسن کے کمیٹی پرالزامات کے بعد کمیٹی نے معطلی کی مدت میں اضافہ کیا۔

News ID 1917304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha